آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دادو: غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

دادو:غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور 


دادو(صباح نیوز)دادو کی مقامی عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو افراد کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو میں 21نومبر کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دس سالہ کمسن بچی کو پتھر مارکر بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کہ علاقے میں بھی بچی کو کاروکاری کے الزام میں سنگسار کرکے قتل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں۔

اہم خبریں سے مزید