• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن ایوارڈز 2019 میلہ، اٹلی کی فیشن برانڈ بوٹیگا ونیٹا نے لوٹ لیا

لندن(ایجنسیاں)برطانیہ میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب کا میلہ اٹلی کی فیشن برانڈ بوٹیگا ونیٹا نے لوٹ لیا۔ یہ فیشن ایوارڈز لندن کے رائل البرٹ ہال میں گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں اٹلی کے چمڑے کی پر تعیش مصنوعات بنانے والے فیشن ہاؤس بوٹیگا ونیٹا 4 ایوارڈز کے ساتھ سرفہرست رہا جس میں اس نے ”برانڈ آف ایئر“ جبکہ برانڈ کے کریئیٹو ڈائریکٹر ڈینیئل لی نے ”ڈیزائنر آف دا ایئر “ کا ایوارڈ جیت لیا، ڈینیئل لی کو بہترین” اسیسریز ڈیزائنر “ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، فیشن ایوارڈز میں امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اپنی برانڈ ”فینٹی “ کے لیے ’اربن لکس‘ ایوارڈ جیت لیا جو فرانسیسی فیشن لگژری برانڈ ایل وی ایم ایچ کا حصہ ہے، تقریب میں جنوبی سوڈان کی 19 سالہ ماڈل ادوت اخیش کو ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ الیگزینڈر میک کوئین کی آرٹسٹک ڈائریکٹر سارہ بورٹن کو ٹریل بلیزر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں سپر ماڈل ناؤمی کیمبل کو فیشن آئیکون اور اٹلی کے لگژری فیشن ہاؤس کے جارجیو ارمانی کو آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ فیشن ایوارڈز میں برطانوی ہیر ڈریسر سیم میک نائٹ کو ازابیلا بلوو اور سکاٹ لینڈ کے فیشن ڈیزائنر کرسٹوفر کینے نے بہترین فیشن ڈیزائنر کے ایوارڈز حاصل کیئے۔

تازہ ترین