• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق کاگانا ”چمکیلی“ 7دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا

لاہور (ایجنسیاں) معروف گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا ”چمکیلی “رنگ جمانے کو تیار‘گانا 7 دسمبرکوریلیز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ابرار الحق کی تازہ ترین تخلیق چمکیلی ہے اور اپنے بیشتر گانوں کی طرح انہوں نے اس گانے کو بھی مزاحیہ انداز میں پکچرائزکیا ہے۔ اس حوالے سے انسٹا گرام پرگانے کا ٹیزرشیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ شادی بیاہ کے حوالے سے رواں سال کا گانا سننے کیلئے تیار ہیں۔ گانا سننے میں تو کانوں کو بھلا لگ رہا ہے لیکن ابرار کو اس حوالے سے ممکنہ تنقید کیلئے بھی تیاررہنا چاہیے، کیونکہ اس کی دھن سننے والوں کو بھارتی گانے ڈفلی والے کی یاد دلائے گی۔ چمکیلی 7 دسمبر کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور شاہ ویرجعفری نے پرفارم کیا ہے۔گانے کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے پہلے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش اور شاہ ویر ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس پر جسٹ میرڈ کا بورڈ لگا ہے۔مہوش کے مقابل شاہ ویر نے گانے کی ویڈیوشوٹ ہونے کےبعد اسے اپنے لیے ایک اچھا تجربہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے نام پیغام میں ازراہ مذاق لکھا تھا کہ آپ کے ساتھ شادی کرنا حیرت انگیز تھا ، پھرملیں گے۔

تازہ ترین