آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے چین بھیجنے کا الزام

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت اپلیکشن ٹک ٹاک کو اس کی 15 سیکنڈ کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں مقبول بنا دیا ہے اور یہ بہت تیزی سے فیس بک کے لیے بڑا خطرہ بن کر ابھرنے والی ایپ ثابت ہورہی ہے۔تاہم اب ٹک ٹاک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرکے چین بھیج رہی ہے۔یہ الزام گزشتہ ہفتے امریکا میں کیلیفورنیا فیڈرل کورٹ میں دائر مقدمے میں عائد کیا گیا تھا۔مقدمے میں چینی کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ صارفین کے مواد جیسے ڈرافٹ ویڈیوز کو بھی اپنے پاس محفوظ کرلیتی ہے جبکہ اس کی پرائیویسی پالیسیاں مبہم ہیں۔درخواست کے مطابق مبہم پرائیویسی پالیسیوں کے نتیجے میں یہ خدشہ ابھرتا ہے کہ ٹک ٹاک کو امریکا میں صارفین کو شناخت کرنے، پروفائل بنانے اور ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کو اس مبینہ سرگرمی سے اس لیے فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ڈیٹا کو ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے فروخت کرسکے گی۔مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کی ہلکی پھلکی تفریح کی بھارتی قیمت ادا کرنا

پڑسکتی ہے۔یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے کافی اقدامات کیے جارہے ہیں اور امریکی حکومت پہلے ہی اس ایپ کے حوالے سے جائزہ لے رہی ہے کہ یہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں بن سکتی۔یہ مقدمہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ مسٹی ہونگ نے دائر کیا ہے۔مقدمے کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیوز میں اکثر لوگوں کے چہرے بہت قریب سے دکھائے جاتے ہیں، جس سے کمپنی کو اپنے صارفین کے بائیومیٹرک ڈیٹا کو جمع کرنے کا موقع ملتا ہے، ایک بار جب صارف ایک ویڈیو بناکر نیکسٹ کا بٹن دباتا ہے، یہ ویڈیوز اس کے علم میں لائے بغیر متعدد ڈومین میں منتقل ہوجاتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب صارفین نے ویڈیو کو پوسٹ یا سیو بھی نہیں کیا ہوتا۔درخواست کے مطابق اس طالبہ نے مارچ یا اپریل 2019 میں ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا مگر اپنا اکاؤنٹ نہیں بنایا تھا مگر کئی ماہ بعد انہوں نے دریافت کیا کہ ٹک ٹاک نے ان کا ایک اکاؤنٹ بنارکھا ہے۔انہوں نے ٹک ٹاک میں 5 یا 6 ویڈیوز تیار کیں مگر محفوظ یا پوسٹ نہیں کیں، مگر پھر بھی ٹک ٹاک نے ان ویڈیوز اور طالبہ کا ڈیٹا معلومات میں لائے بغیر جمع کیا اور چین میں موجود سرورز میں بھج دیا۔مقدے میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے کئی طرح کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے جیسے فون اور سوشل نیٹ ورک کانٹیکٹس، ای میل ایڈریسز، آئی پی ایڈریس، لوکیشن اور دیگر معلومات۔یہاں تک کہ صارف کی جانب سے ایپ کو بند کیے جانے پر بھی اپلیکشن بدستور بائیومیٹرک اور صارف ڈیٹا اکٹھا کرتی رہتی ہے۔

دل لگی سے مزید