• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری،ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک متوفی کا تعلق گینگ وار سے ہے،پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری سنگولین سربازی محلہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت20سالہ معراج ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او ظفر اقبال کے مطابق مقتول سال2018میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور اسکے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیا گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ مقتول گینگ کارندہ تھا اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گینگ ملزمان نے ہی اسے قتل کیا ہے۔
تازہ ترین