• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد 44ہو گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیاجس کےبعد رواں سال شہر میں ڈینگی سےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 44ہو گئی۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا دو ماہ کا عبداللہ ملیر کالا بورڈ کا رہائشی تھا جو نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 89 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جس کے بعد متاثر افراد کی تعداد 14 ہزار 532ہو گئی۔
تازہ ترین