• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ٹرمپ کے مواخذے کیلئے اہم اور تاریخی ہفتے کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ایوان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے اہم اور تاریخی ہفتہ شروع ہونے جا رہا ہے جس میں ڈیموکریٹس، جو پہلے یہ سمجھتے تھے کہ ریپبلکنز کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوجائیں گے، کو اب یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ مواخذے کی کوششوں پر قوم بہت زیادہ منقسم ہے۔ ارکان کانگریس ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کی خفیہ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ چیئرمین ایڈم شف نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ یہ رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں ایڈم شف کے اس موقف پر ہی اصرار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے یوکرین پر دبائو ڈالا کہ جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات کرائی جائیں۔
تازہ ترین