• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے متعلق حقیقی ڈیٹاجمع کیاجائے ‘وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ وہ حقائق پر مبنی دیٹاجمع کرے ‘ صرف اسپتالوں سے نہیں بلکہ لیبارٹریوں سے بھی ڈیٹا مرتب کیاجائے تاکہ متاثرہ افراد کی اصل تعداد کا پتہ چل سکے‘صورتحال سےنمٹنےکے لیے سائنٹیفک طریقے اپنانے کی ضرورت ہے‘انتظامیہ تحقیق پر مبنی کام شروع کرے تاکہ غیر محفوظ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔انھوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام فار ڈینگی (پی سی ڈی پی) کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے حوالےسے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ روٹین کا پروگرام ہے اور اس کا کوئی تاثر یا فائدہ نہیں پہنچ سکے گا۔مراد علی شاہ نے ڈینگی پروگرام ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ سال اور اس سال کے متاثرہ علاقوں کے نقشے تیار کریں اور گزشتہ سال کئے گئے اقدامات کی اسٹڈی کریں اور اسکے نتائج کا جائزہ لیں اور پھر پائے جانے والی کمزوریوں/کوتاہیوں اگر کوئی ہوں تو انکی نشاندہی کریں۔علاوہ ازیں سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہمارے درمیان ذہنی معذوری اہم رکاوٹ ہے۔
تازہ ترین