• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری: اسپیکر نے ایوان میں بڑے ہنگامے کی راہ روک دی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) اسپیکرنے قومی اسمبلی کے سولہویں اجلاس سے قبل چار ارکان سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو حراست میں قومی اسمبلی میں لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے ایوان میں بڑے ہنگامے کی راہ روک دی۔ پنجاب کے سابق سینئر وزیر رانا ثناء اللہ خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر حزب اختلاف کی صفوں میں بےچینی ضرور پیدا ہوئی قائد ایوان عمران خان دارالحکومت میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین