آپ آف لائن ہیں
پیر5؍شعبان المعظم 1441ھ 30؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’ہاں! یہ میں ہی ہوں‘، ڈی جی ISPR کی تصدیق


سوشل میڈیا صارفین آئے دن اپنی پسندیدہ شخصیات کی پرانی یا یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں جو وائرل بھی ہوتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹس پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کی ایک تصویر شیئر کی جارہی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل  تماشائی باؤنڈری کا بینر لہرا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کر کے پوچھا جارہا تھا کہ کیا یہ وہی ہیں یا اُن کا کوئی ہم شکل ؟

ان تمام ٹوئٹس پر غور کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے زعیم احسان نامی ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تصویر میں موجود اُن کا ہم شکل نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زعیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔ یہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہ تصویر 2005 کی ہے۔ اُس وقت میں میجر تھا۔

یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کافی فعال رہتے ہیں۔ اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وہ ناصرف بھارت کو ٹرول کرتے ہیں بلکہ صارفین کا جواب بھی دیتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید