• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی انتقامی کارروائیاں ڈوبتی کشتی نہیں بچاسکتیں، قمر زمان کائرہ

حکومت کی انتقامی کارروائیاں ڈوبتی کشتی نہیں بچاسکتیں، قمر زمان کائرہ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیاں ڈوبتی کشتی کو نہیں بچاسکتیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ کرے گی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی قوم کی آخری امید ہیں۔ 

ملک کے سیاسی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کا آئین میں کوئی تصور نہیں، پنجاب کو بیورو کریسی کے حوالے کر کے یہا ں سول مارشل لاء لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کی نااہلی اور کاہلی سے جمہوریت اور ملک کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کو مذاق بنادیا گیا جبکہ جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اب گالی گلو چ کی سیا ست کی جا رہی ہے، جس کے بعد اب وزیراعظم سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

تازہ ترین