• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بزنس مین پاکستان کو جلد 38 ارب واپس کریں گے، بر طانوی ایجنسی

معرو ف بزنس مین پاکستان کو جلد 38ارب واپس کریں گے ، بر طانوی ایجنسی


برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی رقم یا اثاثوں کی واپسی پر رضامند ی ظاہر کر دی ہے جبکہ یہ رقم جلد ریاست پاکستان کو واپس کر دی جائے گی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی پریس ریلیز کے مطابق اگست 2019 میں لگ بھگ 12 ہزار پاؤنڈز فنڈ ز کےحوالے سے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے آٹھ اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر ایک سو بیس ملین پاؤنڈز کے فنڈز موجود تھے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی کی پیش کش قبول کر لی، ان بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین