• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے خلاف در خواست پر نیپرا اور آئی جی سندھ سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےکے الیکٹرک کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر نیپرا اور آئی جی سندھ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزارنے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیارکیاہے کہ کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔جماعت اسلامی نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27جنوری تک ملتوی کردی۔ دریں اثناء سندھ ہائی کورٹ میں سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے چار نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کے الیکٹرک اورنیپرا کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

تازہ ترین