• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ہیومن رائٹس کمیٹیوں کی تشکیل‘ ہر ضلع میں 9اراکین ہونگے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ہیومن رائٹس کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ ہر ضلع میں 9رکنی کمیٹی ہو گی، جس کا چیئرمین متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا۔ کمیٹیوں میں سول سوسائٹی اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ہر ضلع میں دو دو ممبر ہونگے۔ راولپنڈی کیلئے نامزد ممبران میں بابر شہزاد گوشی اور البرٹ ڈیوڈ شامل ہیں۔ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیرصدارت جمعرات کو ہوا جس میں آئندہ لائحہ عمل کیلئے سفارشات طلب کر لی گئیں۔
تازہ ترین