• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات اولیول کی طرز پرکرنے کی تجویززیرغور

لاہور(خبر نگار) پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات کو بتدریج او لیول کی طرز پر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس حوالےسے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اولیول طرز پر سوالیہ پرچے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں اردو کا پرچہ او لیول طرز کا بنایا جائے گا۔اس حوالےسے اردو کا پرچہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اولیول کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔ اردو کا سوالیہ پرچہ سیٹ کرنے کے لیے علیحدہ سے پیپر سیٹرز کی خدمات لی جائیں گی۔یہ فیصلہ اولیول کی طرز کے پائلٹ ٹیسٹ کے نتائج کے بعد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین