• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

منطقی انجام تک پہنچنے پر ہی شہزاد اکبر کا دعویٰ درست ثابت ہوگا، تجزیہ کار

دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ کی میزبان نیلم یوسف نے اپنے پینل کے سامنے سوالات رکھے کہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے اٹھارہ سوالات کے جوابات کا مطالبہ کر دیا ، سپریم کورٹ سے ناکامی کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جائیدادیں منجمد کیں،شہباز شریف ،کس کا دعویٰ درست ہے ؟ سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ اطفال کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع چیئرمین پنجاب بیت المال نے افشاں لطیف کا دعویٰ ن لیگ کا ڈرامہ قرار دے دیا اس حساس معاملے پر جب مبینہ طور پر وزراء پر الزام ہے تحقیقات کسے کرنے چاہیں؟ ان سوالوں کے جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ شہزاد اکبر کا دعویٰ تب درست ثابت ہوگا جب یہ دعویٰ منطقی انجام تک پہنچے گا، دونوں کا دعویٰ ابھی تک دعویٰ ہی ہے ،سنجیدہ الزامات لگے ،شہباز شریف کو عدالت میں آکر ثابت کرنا ہے۔پروگرام میں تجزیہ کارارشاد بھٹی ،مظہر عباس،سروپ اعجاز،ریما عمراور محمل سرفراز نے اظہارخیال کیا۔ سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کئی دفعہ کہہ چکے ہیں نیازی نیب گٹھ جوڑ اس لئے ان کی باتوں کو کیا لینا شہزاد اکبر کا دعویٰ تب درست ثابت ہوگا جب یہ دعویٰ منطقی انجام تک پہنچے گا میرے خیال سے دونوں کا دعویٰ ابھی تک دعویٰ ہی ہے ۔ شہزاد اکبر نے جو سوال پوچھے ہیں وہ مبینہ ٹی ٹی پارٹ ٹو کے حوالے سے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پارٹ ون ہوچکا ہے پارٹ ٹو منطقی انجام تک پہنچ پاتا ہے کہ نہیں۔ جہاں تک کاشانہ اطفال کی بات ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ مسلم لیگ نون کی سازش ہے تو مسلم لیگ نون کو ایکسپوز کرنے کا سنہرا موقع ہے مگر یہ ذاتی حملے نہ کریں کہ وہ خاتون ذہنی مریض ہے ۔ میں حیران ہوں وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر سنوائی کیوں نہیں ہوئی۔

تازہ ترین