• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،پی ٹی آئی فرانس

پیرس (نمائندہ جنگ )پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور ایک عظیم ملک بن کردنیا کے سامنے آئے گا ، عابد ملک نے کہا کہ منتخب ہو کر سب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھی جائے گی ،سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، شیخ نعمت اللہ نے کہا نہ صرف فرانس بلکہ ملکی سطح پر پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے، راجہ ابرار کیانی نے کہا ہر کام میں وقت لگتا ہے عمران کی قیادت میں حکومت درست راستہ پر چل رہی ہے قوم اطمینان رکھے انشااللہ بہتر ہوگا،، یاسر قدیر نے کہا انشاءاللہ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے ،چوہدری طاہر اقبال نے کہا انتظار کی گھڑیاں جلد ختم ہوں گی،، شوکت خانم فاونڈیشن کے مشتاق خان جدون نے کہا خوش آئند بات ہے نئی تنظیم آرہی ہے توقع ہے وہ بہتر کام کریں گے، دیگر شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
تازہ ترین