• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 سالہ اینڈریو ڈیموک دہشت گردی کے 12 آفنسز میں چارج

لندن (پی اے) پولیس نے اینڈریو ڈیموک کو دہشت گردی کے 12 آفنسز میں چارج کر دیا۔ باتھ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اینڈریو ڈیموک کو آن لائن رائٹ ونگ ٹیررازم کے شبہ میں کائونٹر ٹیررازم پولیس کی انویسٹی گیشن کے نتیجے میں بدھ کو پکڑا گیا۔ ویمتھ سٹریٹ سے تعلق رکھنے والے اینڈریو ڈیموک کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کائونٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ایسٹ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے خلاف ٹیررازم کی حوصلہ افزائی کے پانچ آفنسز بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان پر عائد آفنسز میں چار دہشت گردی پر مبنی مواد کی تشہیر، دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کے دو اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد رکھنے کا ایک الزام شامل ہے۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس نے کائونٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ایسٹ کی مدد کی۔ خیال رہےکہ تحقیقات کا تعلق ایکسٹریم رائٹ ونگ گروپس سوننکریگ ڈویژن اور سسٹم ریزسٹینس نیٹ ورک سے ہے۔
تازہ ترین