• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب


امریکا میں ان دنوں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

97ویں سالانہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب وائٹ ہاؤس کے قریب ہی منعقد کی گئی ۔

صدر ڈونلڈٹرمپ نے 50ہزار قمقموں اور 450سفید ستاروں سے سجے 30فٹ بلند کرسمس ٹری خاتونِ اول میلانیا کے ساتھ ملکر روشن کیا اور امریکی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں کئی نامور گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس دی جس پر ٹرمپ اور میلانیا سمیت تمام مہمان بھی جھوم اُٹھے۔

تازہ ترین