• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکرنڈ میں ہونٹ و تالو کٹے افراد کے علاج و مفت سرجری کیلئے کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سندھ کے شہرسکرنڈمیں ہونٹ وتالوکٹے افرادکے علاج ومفت سرجری کے لئےدو روزہ کیمپ کاانعقادکیاگیا ۔جس کی نگرانی ممتازپلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر اشرف گناترا کررہے تھے جبکہ کیمپ میں ڈاکٹر مکیش ،ڈاکٹر عالم گیر شاہ اور اسکین اسپیشلسٹ ڈاکٹر سعید سولنگی نے بھی خدمات انجام دی ۔کیمپ میں 51مریضوں کا چیک اَپ کیا گیا ۔جس میں 33افرادکی مفت سرجری کی گئی ۔جبکہ میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹرزنے صحت حوالے سے کیمپ میں آنے مریضوں کو مفید مشورے بھی دیئے اورحسب ضرورت فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے المصطفیٰ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے انسانی بنیادوں پر کی جانے والی خدمات کو سراہااوراس کو علاقے کے لیے ایک نعمت قراردیادیتے ہوئے حاجی حنیف طیب اور ڈاکٹر اشرف گناترا،اور ان کی پوری ٹیم اور ذمہ داران،مخیر حضرات کا شکریہ اداکیا۔

تازہ ترین