• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر سی ڈی ہائی وے پر حادثہ، بچہ جاں بحق ،13 افراد زخمی

حب(نامہ نگار)اوتھل کے قریب مین آرسی ڈی ہائی وئے پر ٹریفک حادثہ ، بچہ جانبحق ،13 افراد زخمی، لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر نال سے کراچی جانے والی مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی حادثے میں ایک بچہ جانبحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھوکے مطابق حادثے کے زخمیوں میں مرد ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا انچارج ایدھی بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے بتایا کہ حادثے میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک شدید زخمی خاتون کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ سول اسپتال اوتھل پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی سمیت مریضوں کی عیادت کی ، سول اسپتال اوتھل کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق رونجھو کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل لایا گیا جہاں انہیں اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

تازہ ترین