امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ تعلق ختم ہونا ناکامی نہیں بلکہ زندگی کے ایک بہتر مرحلے کی شروعات ہو سکتی ہے۔
ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے کہا کہ بریک اپ کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ یہ انسان کو اپنی بہتر شخصیت کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بریک اپ ہونے پر پارٹی ہونی چاہیے، اگر کسی کا تعلق ختم ہو جائے تو اسے مبارکباد دینی چاہیے، کیونکہ اس نے ایک اہم فیصلہ کیا، جو شاید سب کے لیے بہتر ثابت ہوا۔
جینیفر لوپیز کا کہنا تھا کہ جو لوگ بار بار دوسروں کے دل توڑتے ہیں، اصل نقصان انہی کا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دل ٹوٹنے کے تجربات نے مجھے جذباتی اور ذہنی طور پر مضبوط بنایا، کیونکہ ایسے حالات انسان کو اپنی غلطیوں کا جائزہ لینے اور خود کو بہتر بنانے کا موقع دیتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بین ایفلیک سے طلاق کے بعد میں نے دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی، یہاں تک کہ میں نے اپنا میوزک ٹور بھی منسوخ کر دیا تاکہ خود کو بہتر طور پر سمجھ سکوں۔