تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللّٰہ کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
حزب اللّٰہ کے وفد سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان میں جنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔