• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور چار پولیس اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ارسلان اور فیصل زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں اہلکار عزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان جیل چورنگی کے اطراف سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی،پولیس کے مطابق واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی پولیس نے جائے وقوعہ سے خول برآمد کر کے فرانزک لیب بھجوا دیئے ہیں۔
تازہ ترین