آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کیبلز کی منتقلی کے کام میں دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیبلز کی منتقلی کے کام میں دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کیبلز ایسو سی ایشن سے کہا ہے کہ وہ زیر زمین کیبلز کی منتقلی کے کام کی رفتار تیز کر ے ۔ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریڈ زون میں کیبلز کی منتقلی زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں مکمل کر لےکیبلزایسو سی ایشن کی مشکلات کے پیش نظراجلاس میں دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر نے کہا کہ سیفٹی تقاضوں کے پیش نظر ترجیح اقدامات کر ے اس بات کو یقینی بناے کہ وہ منتقلی کا کام ریڈ زون میں ایک ماہ دیگر علاقوں میں تین ماہ میں مکمل کرلے ۔ وہ اپنے دفتر میں کے الیکٹر ک پولز سے تمام قسم کے کیبل ہٹانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید