• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس نے کیپسول کے ذریعے کتے مارنے کی مخالفت کردی،رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے اور ویکسین کی عدم فراہمی کیس کی سماعت میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ٹاسک فورس نے کیپسول کے ذریعے کتوں کو ہلاک کرنے کی مخالفت کردی کتوں کو کیپسول کے ذریعے ہلاک کرنا اذیت ناک عمل ہےاور کیپسول کھانے کےباوجود سے کتا ہلاک نہ ہو تو وہ پاگل ہوجاتا ہے کیپسول سے کتوں کی ہلاکت سے ماحول میں آلودگی پیدا ہوتی ہےایک ماہ کے دوران شہر بھر میں تین ہزار سے زائد کتوں کو ہلاک کیا گیا ہے مختلف ڈی ایم سیز کو 76 ملین روپے کتا مار مہم کے لئے جاری گئے ہیں ۔
تازہ ترین