• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد ترقیاتی کام بند ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد ترقیاتی کام مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں ، بلدیاتی نظام 2019کے نفاذ سے قبل پنجاب حکومت نے گلیوں ،سٹرکوں کی مرمت کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل میں موجود بجٹ کا 50فیصد خرچ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن نئے نظام 2019کے اطلاق کے بعد ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ترقیاتی سکیموں پرکام بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،شہری محمد ندیم، دلشاد احمد، فرخ گلزار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل پہلے ہی کم نہیں ،حکومت نے ترقیاتی سکیموں پر کام بند کرکے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے، حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی نظام 2019ختم کرکے پرانا نظام بحال کرے۔
تازہ ترین