آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عالمی بینک چین کو قرضہ نہ دے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضہ نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا ہے کہ عالمی بینک چین کو قرضے کیوں دے رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے، اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک چین کو قرضوں کی فراہمی روکے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک نے جمعرات کے روز چین کو جون 2025ء سے کم شرح سود پر ایک سے ڈیڑھ بلین ڈالر امداد دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید