آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مختلف واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق،معمر خاتون کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2افراد،کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا ، معمر خاتون کی لاش ملی تفصیلات کے مطابق کیماڑی گیٹ نمبر 15کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ بچہ ریحان ولد عامر حسین جاں بحق ہو گیا ، نیشنل ہائی وےوائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 18سالہ زبیر جاں بحق ہوگیا، گلشن معمار فقیرا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ایک دن پرانی ضعیف العمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ،متوفیہ کی عمر 60سے 65سال کے درمیان ہے ، بظاہر لاش پر چوٹ یا گولی کا نشان موجود نہیں ہے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے، ناظم آباد نمبر 1ذیشان عظیم پارک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 12سالہ بچہ میر نازک جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید