• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگل شدہ پروڈکٹ کے استعمال سے تاجروں کو نقصان ہورہا ہے،عبد السمیع خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئر مین عبد السمیع خان نے جے یو آئی (ف) کے سکریٹری جنرل عبد الغفور حیدری کی جانب سے ایرانی تیل کے کاروبار کی بندش سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت سے پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے خلاف ہم برسوں سے آ واز بلند کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسمگل شدہ پروڈکٹ کے استعمال سے پاکستانی مصنوعات اور اس کے تاجروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ زر مبادلہ کے حوالے سے بھی پاکستانی کو خسارہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین