• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹریفک حادثات‘ 3افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑ کے قریب سی این جی پمپ کا سکیورٹی گارڈ عثمان بیگ نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کوہالہ میں ایک شخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ اے ایس آئی عابد کے مطابق مرنیوالے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر تھانہ آبپارہ کے علاقہ ایکسپریس ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے عزیز نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں ہارون اور اسامہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین