• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 مزدور ہلاک ہو گئے


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 مزدور ہلاک ہو گئے، 50 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد کچھ گھنٹوں میں قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع بیگ بنانے والی فیکٹری میں آج صبح آگ لگی تھی، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں بیشتر مزدور سو رہے تھے۔

فیکٹری میں دھواں بھرنے سے متعدد افراد بے ہو ش ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی البتہ آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے اور اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین