• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کا مجموعی گردشی قرضے سے متعلق اہم بیان

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے مجموعی گردشی قرضے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی گردشی قرضہ اب 38 ارب روپے ہے۔

عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ گردشی قرضوں کے 39 ارب روپے بجٹ کے ذریعے ادا کردیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گردشی قرضہ 77 ارب روپے تھا۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے ہے۔

تازہ ترین