• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کی زندگی میں بہتری کیلئے کاوشیں کررہے ہیں،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ہمارے تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگا تے رہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن طریقے سے کاوشیں کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منظور کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی،سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے،انہوں نے منظور کالونی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کے افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اہو علاقے کے لوگوں سےان کے مسائل کی بابت بات چیت کی۔

تازہ ترین