• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ مہران نے 5شعبوں میں بی ایس پروگرام شروع کئے ہیں،ڈاکٹر اسلم عقیلی

جامشورو(نامہ نگار) مہران یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جامعہ مہران نے پہلی مرتبہ پانچ شعبوں میں بی ایس پروگرام شروع کئے ہیں۔ جامعہ مہران سرکار کے محض 50 فیصد فنڈز پر انحصار کرتی ہے، جبکہ سندھ میں اکثر سرکاری جامعات اس وقت بینکوں کی مقروض ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ جلد سول انجنیئرنگ شعبہ کو انسٹیٹیوٹ یا پھر اسکول آف سول انجنیئرنگ کا درجا دیا جائے گا ۔ کانفرنس کے مہمانِ خاص سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کہا کہ ہمارے یہاں آبپاشی کے شعبہ سے لے کر عمارات تک کا حال کچھ اچھا نہیں۔ ان خرابیوں کو دور کرنا، نظام میں بہتری لانا، عمارات کو ماحول دوست بنانا وغیرہ کی ذمیداری سول انجنیئروں پر ہے۔

تازہ ترین