• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر16 تین روزہ کرکٹ ناردرن 113پر ڈھیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 113 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔محمد عرفان نے 5 وکٹ لیے۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے ہیں۔ عباس علی 77 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ حسیب خان نے 56 رنز بنائے۔

تازہ ترین