• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، ایڈ بیکر

ڈربی (پ ر) برطانوی الیکشن میں ٹوری پارٹی کے امیدوار ایڈ بیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے کے قانونی، سیاسی اور جمہوری جدو جہد کر رہے ہیں ان کی ہر ممکن سیاسی اور سفارتی حمارت کرنی چاہئے۔ میں منتخب ہو کر پارلیمنٹ اورحکومت کے ایوانوں تک مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچائوں گا۔ کشمیری اس وقت مشکل ترین حالات سے گذر رہے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا جمہوریت اور انسانیت پسند عوام کو کشمیریوں کے حق کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک کشمیر برطانیہ ڈربی برانچ کے وفد تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے سنیئر نائب صدر محمد یحیٰ اختر ،ڈربی برانچ کے صدر چوہدری محمد فاروق، چوہدری محمد اعظم، عابد حسین،گلزار احمد، محمد ظفر اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد یحٰی اختر نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین اور مشکل ترین حالات سے آگا کرتے ہوئے کہ کہا کہ گذشتہ چار ماہ سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گی ہے کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروس بند ہے خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے کسی کو کچھ خبر نہیں ہے کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کتنا ظلم کر رہی ہے موجودہ حالات میں برطانوی حکومت کو مداخلت کرنی چاہئے اور مسلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دینی چاہئے۔ چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے جس طرح قتل عام شروع کر رکھا ہے اس پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت نے کرفیو نافذ کر کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں بھارت امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے تیار نہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کے نتیجے میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گے ہیں اور اقوام متحدہ کو ان حالات میں مداخلت کرنی چاہئے برطانیہ سکیورٹی کونسل کا مستقل مبر ہے اور برطانیہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔
تازہ ترین