• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ (آئی این پی) سال 2020 میں دنیا بھر میں2سورج اور 4 چاند گرہن ہوں گے۔ بتایا گیا ہےسال کا پہلا چاند گرہن 10جنوری بروز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات10 بجکر05 منٹ پر لگے گا پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں نظر آئے گا۔سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب لگے گا۔سال 2020کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہو گا۔آغاز صبح 8 بجکر 44 منٹ مکمل سورج گرہن 9 بجکر 44 منٹ اور اختتام دوپہر 2 بجکر 31 منٹ پر ہو گااکستان کے اکثر علاقوں میں نظر آئے گا۔ تیسرا جزوی چاند گرہن5 جولائی کو ہو گا۔چوتھا جزوی چاند گرہن 30 نومبر 2020 کو ہو گا۔سال 2020 کا دوسرا مکمل سورج گرہن 13 دسمبر ہو گا۔پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

تازہ ترین