• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمرا میں سندھ ثقافتی دن کے حوالے سےتقریب کا انعقاد

لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کے نامور آرٹسٹوں صنم ماروی، ریشماں پروین، شوکت علی شیخ،استاد برکت علی و دیگر کی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت پاکستان بھر کے تمام علاقے اعلی ثقافتی تاریخ کے مالک ہیں۔، الحمرا کا اس کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں سندھ کی ثقافت کا دن منانا اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے لوگ ایک ہی محبت کی لڑی میں پروئےہوئے ہیں،ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں،الحمرا آپسی امن و سلامتی اور صوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے حد مثبت اثرات کا حامل ہے اس سے لاہور کی عوام کو اپنے نہایت خوبصورت صوبے سندھ کی ادب وثقافت،وہاں کی اقدار،لوگوں کے رہن سہن کے انداز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
تازہ ترین