• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان ،سمیرخطیب وزارت عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار سعدالحریری کے نام پرپھراتفاق

بیروت (جنگ نیوز)لبنان کی کاروباری شخصیت سمیر خطیب نے وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں نے اتوار کے روز بیروت میں نگران وزیراعظم سعدالحریری سے ملاقات کی ہے اور انھیں اپنے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔سمیرخطیب نے قبل ازیں لبنان کے سنی مفتیِ اعظم شیخ عبداللطیف دریان سے ملاقات کی۔اس کے بعد انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعدالحریری ہی کو نئی حکومت میں وزیراعظم نامزد کرنے پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔اس لیے وہی نئی حکومت کے سربراہ ہوں گے۔لبنان میں 17 اکتوبر سے ہزاروں شہری حکمراں طبقے کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
تازہ ترین