• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز
میلنچون نے 2017 کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

فرانس کے اپوزیشن لیڈر ژان لوک میلنچون کو فرانسیسی عدالت نے تین ماہ قید کی سزا اور آٹھ ہزار یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پر اکتوبر 2018 میں غیر قانونی طور لوگوں کو مظاہرے پر اکسانے، بغاوت اور اشتعال انگیزی کا الزام ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی معاشی پالیسیوں کے مخالف بائیں بازو کے اپوزیشن لیڈر اور حالیہ حکومت مخالف "پیلی جیکٹ" مظاہروں کے حامی میلنچون نے 2017 کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیر معمولی طور پر 19.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

تازہ ترین