• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رگبی کے کھلاڑیوں نے کھیلی کرکٹ


انگلینڈ کے ایک رگبی کلب نے میچ سے قبل اپنی توانائی کو بحال کرنے کے لیے کرکٹ کھیلی۔

متعدد مرتبہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کرکٹرز نے وارم اپ ہونے کے لیے اپنے کھیل کے بجائے فٹبال، رگبی یا پھر دوڑ لگانے کا انتخاب کیا ہے۔

ایسی ویڈیوز ماضی میں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں جس میں کرکٹرز کو فٹبال یا رگبی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس مرتبہ ایک رگبی ٹیم کے کھلاڑی میچ سے قبل اپنے آپ کو وارم اپ کرنے کے لیے کرکٹ کھیلنے کے انداز میں پریکٹس کرتے نظر آئے۔

ٹوئٹر پر ایک غیر ملکی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس میں انگلینڈ کے رگبی کلب ’گلوسٹر رگبی‘ کے کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ٹرینر ٹینس کے ریکٹ کی مدد سے گیند پھینک کر کیچ پکڑنے کی پریکٹس کروارہا ہے۔

اسی ویڈیو میں ایک شخص کسی کو کرکٹ بیٹ پھینک کر دے رہا ہے۔ 

گلوسٹر رگبی یورپی رگبی چیمپیئنز کپ میں آئرلینڈ کے کلب کونارچ رگبی کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ ہورہے تھے۔

تازہ ترین