• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کی سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کیلئے تیار

فن لینڈ کی سیاست دان سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سنا مرین کو فِن لینڈ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ چن لیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ ملک کی کم عمر ترین سربراہ بھی بن جائیں گی۔

ثنا مرین وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی دنیا کی کمر عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز اپنے نام کرلیں گی۔

فِن لینڈ کی 34 سالہ ثنا مرین کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی فِن لینڈ کے پانچ جماعتی حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

ثنا مرین نے کہا کہ میں نے اپنی عمر اور جنس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، میں صرف سیاست میں آنے کی وجہ کو مدِنظر رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سنا مرین کم عمر ترین وزیراعظم تو ہوں گی مگر اپنی عمر کی 30 کی دہائی میں موجود کسی ملک کی واحد سربراہ نہیں ہیں۔

یوکرین کی وزیر اعظم اولیکسی ہونچارک کی عمر 35 سال کی جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن 39 سال کی ہیں۔

تازہ ترین