• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دن قبل لاپتا بچی کی لاش بھینسوں کے باڑے میں ٹینک سے ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 10 محمود گوٹھ سےگزشتہ دنوں لاپتا ہو نے والی 8 سالہ بچی کی لاش گھر کے نزدیک وا قع بھینسوں کے باڑے کے ٹینک سے مل گئی ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے جناح اسپتا ل منتقل کیا ، بچی کےجسم کے ساتھ بھاری پتھر باندھ کر بوری میں ڈال کر ٹینک میں پھینک دیا گیا تھا ، بچی کے والدین کے مطابق لائبہ 7 دسمبر کوشام4 بجے دودھ لینے گئی تھی ، لیکن واپس نہیں آئی، نمازعشاء کے وقت ہمیں تشویش ہوئی اور بچی کی تلاش میں نکلے ، بچی تونہ ملی لیکن بچی جس برتن میں دودھ لینے گئی تھی وہ باڑے کے اندر کمرے سے مل گیا، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نمبر 526/19 درج کرکے جس باڑے سے دودھ کا برتن برآمد ہواہے وہاں سے 8 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین