• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے خلاف حکومتی ایجنڈا تکمیلی مراحل میں ہے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ دینی مدارس کے خلاف حکومتی ایجنڈا تکمیلی مراحل میں ہے، ارباب مدارس کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہیں،ریاست مدینہ کے میٹھے نعرے کی آڑ میں ایک مخصوص ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے کی تیاری کی جارہی ہے،دینی مدارس کا کردار قیادت تک جاری رہیگا۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ قومی دھارے میں شامل کرنے کے نام پر مدارس دینیہ کی آزادی پر شب خون مارے جانے کیلئے یکساں نصاب اور نظام تعلیم کے نام پر مدارس دینیہ کی تنظیموں کو سبز باغ دکھائے جارہے ہیں، دینی مدارس کو لاوارث سمجھنے والے یہ نہ بھولیں مدارس دینیہ کی پشت پرجمعیت علماء اسلام کھڑی ہے، جو آئین اور قانون کی علمبردار ہے، انہوں نے کہا کہ اکابرین امت واسلاف کے نصاب اور نظام تعلیم میں کسی قسم کی کمی بیشی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین