• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو علیٰحہ کا نئی فلم ”ونس اپاؤن ٹائم ان کراچی“ بنانے کا اعلان

اسلام آباد(ایجنسیاں) ہدایت کار ابو علیٰحہ نے نئی فلم ”ونس اپاؤن ٹائم ان کراچی“ بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بئی فلم کے حوالے سے بات جرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کہانی علی معین لکھیں گے، علی معین ڈرامہ ”رنگ ریز“، ”بھول“، ”سرمایہ“ اور ”نور محل“ جیسے شہرت یافتہ ڈراموں کے لکھاری ہیں۔ ہدایت کار ابو علیٰحہ فلم ”ہاف فرائے“ کی ہد ایت کاری بھی کر رہے ہیں ، جس میں اداکارہ اقراءعزیز، یاسر حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گے ، فلم ”ونس اپاؤن ٹائم ان کراچی“ کی شوٹنگ آئندہ سال جنوری میں شروع کی جائے گی تاہم ابھی کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین