• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کا فیصلہ رواں ہفتے ہوجائیگا،بنگلہ دیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان رواں ہفتے ہوجائے گا۔ حکومت کی جانب سے جواب ملنے کی توقع ہے ۔ دورے کے لئے حکومتی کلیئرینس درکار ہے۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا اس وقت ثانوی بات ہے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 23جنوری سے 20 فروری کے درمیان کھیلنے کی تجویزہے۔ٹی ٹونٹی میچز 23، 25، اور 27 جنوری کو لاہور میں ہوں گے ۔ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے کی تجویز ہے۔پی سی بی بنگلہ دیش کو سیریز کا مجوزہ شیڈول بھجوایا ہوا ہے۔
تازہ ترین