• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پراپنی کاوشیں جاری رکھنےکا یقین دلاتا ہوں، پرویز اختر

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن حلقہ ساؤتھ سے کنزرویٹو کے کشمیری نژاد پارلیمانی امیدوار پرویز اختر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تگ و دو جاری رکھیں گے اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ چونکہ وہ خود بھی کشمیری اوریجن ہیں اس لیے بھی مسئلہ کشمیر پر ان کی خصوصی کمٹمنٹ ہے۔ لوٹن بری پارک کے مقامی ریستوران میں ممتاز کشمیری راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت اور سینئر بزرگ رہنما سردار عبدالرحمان سے ملاقات میں کیا جنہوں نے اپنی تنظیم کی مختلف شہروں میں پارلیمانی امیدواروں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر لابنگ کے سلسلے میں پرویز اختر سے ملاقات کی تھی۔ راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمان نے لوٹن حلقہ ساؤتھ سے کنزرویٹو کے کشمیری نژاد پارلیمانی امیدوار پرویز اختر کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیالات کیا۔ اس موقع پر پرویز اختر نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ان کی تنظیم مختلف جماعتوں سے مسئلہ کشمیر پر الگ الگ لابنگ کر رہی ہے۔
تازہ ترین