• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 


اسلام آباد(ایجنسیاں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انصاف، پارلیمان اور ایگزیکٹو کے بعد احتساب ریاست کا اہم پہیہ بن چکا ہے، احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتاہے، نئی تاریخ بن چکی ہے کہ پاکستان میں احتساب غیر سیاسی بنیادوں پر آگے بڑھ رہا ہے، قومی احتساب بیورو اخبارات میںشائع ہونے والی خبروں کا جواب دینا بند کرے، ہر چیز کو خبر بنانا اخبار کا کلچر بن چکا ہے‘ بدعنوانی کا خاتمہ ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے۔ 

وہ پیر کو یہاں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اب ہم نے اپنے انتخابی نظام میں بدعنوانی کے مکمل خافتمے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے، آج بھی احتساب کے نام پر عام آدمی کو کنفیوژ کیا جاتا ہے ، ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے سیاست میں بدعنوانی کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

قانون میں سب برابر ہونے چاہئیں، بدقسمتی سے اشرافیہ اور عام آدمی کے لئے الگ الگ قانون کے چیلنج کا آج بھی سامنا ہے، اس سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اگر بدعنوانی کے خاتمے کے ادارے موجود ہیں اور وہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کراسکتے تو ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب تک بڑا آدمی اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرے گا اس وقت تک احتساب چھوٹے آدمی پر نہیں لگ سکتا۔

تازہ ترین