• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن میں سگریٹ نوشی پر پہلی بار جرمانہ

راولپنڈی(این این آئی)پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے مسافر رضا احسن کو سگریٹ نوشی پر10ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا،طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیاہے۔

تازہ ترین